20 مئی 2026 - 15:58
مآخذ: ابنا
جنوبی لبنان میں حزب اللہ صہیونی فوج کے سامنے مضبوط دیوار بن کر کھڑی ہے

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں اور مسلسل بمباری کے باوجود حزب اللہ صہیونی کے سامنے ایک مضبوط رکاوٹ بن کر کھڑی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے دیہات اور شہروں کو خالی کرنے کی وارننگز دراصل وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں اور مسلسل بمباری کے باوجود حزب اللہ صہیونی کے سامنے ایک مضبوط رکاوٹ بن کر کھڑی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے دیہات اور شہروں کو خالی کرنے کی وارننگز دراصل وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صہیونی  فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں، بشمول صور، بنت جبیل، بعلبک اور بیروت کے جنوبی مضافات میں رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے جدید ڈرون حملوں اور مسلسل جوابی کارروائیوں کے ذریعے اسرائیل کی حکمت عملی کو چیلنج کیا ہے۔ ایک تجزیے کے مطابق حزب اللہ کے فائبر آپٹک ڈرونز اسرائیل کے شمالی علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جس کے بعد اسرائیل نے اپنی بفر زون پالیسی کو مزید وسعت دی۔

عرب تجزیہ کار الیاس حنا کے مطابق اسرائیل اب دکترین ویرانی پر عمل کر رہا ہے، جس کا مقصد صرف فوجی اہداف نہیں بلکہ جنوبی لبنان کی زراعت، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیات کو بھی تباہ کرنا ہے۔ لبنان کے حکام نے اسرائیل پر سفید فاسفورس اور زہریلے مواد کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان ملک کی 25 سے 30 فیصد زرعی پیداوار فراہم کرتا ہے، جبکہ اسرائیلی حملوں سے صنعت، زراعت اور ماحولیات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی فوجی تنصیبات، آئرن ڈوم سسٹم اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کی کارروائیوں کو اسرائیلی دفاعی نظام کو مرحلہ وار کمزور کرنے کی حکمت عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر شمالی اسرائیل میں آباد کاروں کے احتجاج میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق مسلسل سائرن، دھماکوں اور معاشی نقصانات کے باعث شہری شدید دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha